📅 اتوار، 19-07-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
مزاح

پشاور کے تاریخی بازار مسگراں میں کاشغر چائنیز کیفے کا افتتاح

🗓 30 Sep 2025
پشاور کے تاریخی بازار مسگراں میں کاشغر چائنیز کیفے کا افتتاح
پشاور: تاریخی بازار مسگراں، جو ایک زمانے میں تانبے کے برتنوں کی دکانوں کے لیے مشہور تھا، اب اپنی نئی خوبصورتی اور دلکش انداز سے شہریوں کو متوجہ کر رہا ہے۔ قصہ خوانی بازار کے عقب میں واقع اس تاریخی مقام پر مقامی شہری نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے "کاشغر چائنیز کیفے" کا آغاز کیا ہے۔

یہ کیفے ایک قدیم تاریخی بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے جسے بغیر توڑ پھوڑ کے اپنی اصلی حالت میں رکھتے ہوئے برقی قمقموں اور جدید رنگ و روغن سے سجایا گیا ہے۔ یہاں پشاور کے باسیوں کو خوبصورت ماحول میں چائنیز کھانے پیش کیے جائیں گے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف پشاور کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ شہریوں کو تاریخی اور اینٹیک عمارت میں بیٹھ کر کھانے کا نیا تجربہ بھی فراہم کرے گا۔

اہلیان پشاور نے اس انویسٹمنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی مدت کے بعد ایک مقامی پشاوری نے شہر کے دل میں ایسا منصوبہ شروع کیا ہے جو ثقافت اور سیاحت دونوں کے لیے مثبت قدم ہے۔