📅 ہفتہ، 24-10-2026 فیس بک یوٹیوب
ڈیلی اکثریتDaily Aksriyat
سچائی کی آواز — تازہ ترین خبریں اور روزنامہ
تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات،

🗓 24 Oct 2026
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات،
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور پارلیمانی سفارت کاری پر زور
پاکستان اور مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ، تجارتی و معاشی تعاون میں اضافے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔