پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 154 ویں لانگ کورس کی پر وقار تقریب
🗓 17 Oct 2026
ایبٹ آباد کی پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کی کامیابیوں کو سراہا جا رہا ہے۔
تقریب کے دوران کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اہم اعزازات تقسیم کیے۔
جنید جبار کو ان کی شاندار کارکردگی پر تلوارِ اعزاز (سورڈ آف آنر) سے نوازا گیا، جبکہ سید حسن عباس نے صدرِ پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسی طرح علی احمد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین دیا گیا۔
یہ اعزازات تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ فوجی تربیت کی تکمیل اور نئے افسران کی عملی زندگی میں شمولیت کے حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔ یہ تقریب نئے افسران کی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی علامت بھی ہے۔